اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے 2 ستمبر 2021 کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی جس کے بعد کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کی مد میں 69 پیسےفی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔