آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے جاز بٹلر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ایڈن مارکرم ، انگلینڈ کے بلے باز معین علی اور آسٹریلوی بالر ایڈم زمپا بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ٹرنٹ بولٹ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں تین اوپنر ہونے کی وجہ سے محمد رضوان جگہ نہیں بنا سکے۔
جوز بٹلر اور ڈیوڈ وارنر بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہیں جب کہ پاکستانی کپتان اور اوپنر بابر اعظم بطور ون ڈاون ٹیم کا حصہ ہیں۔ اینرک نوکیا، چاریتھ اسالنکا اور وانندو ہسارنگا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 303 رنز بنائے۔
بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 4 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ شعیب ملک نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔