گوگل نے 2021 کے دوران پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی۔
گوگل کی فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں ۔
اس سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔
2021 کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔
مقبول ترین سرچز:
1۔پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا
2۔ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز
3۔ پاکستان سپر لیگ
4۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
5۔ ٹی 20 ورلڈکپ
6۔ پاکستان بمقابلہ زمبابوے
7۔ بھارت بمقابلہ انگلینڈ
8۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
9۔ پاکستان بمقابلہ نیو زی لینڈ
10۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
اس سال کی ٹاپ موویز اور شوز کی فہرست میں اقسام اور اسٹائلز کے اعتبار سے تنوع پایا گیا۔
نیٹ فلیکس کے شو ’اسکوئیڈ گیم‘ نے عالمی سطح پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا۔
ٹاپ موویز اور ٹیلی ویژن شوز کی فہرست میں مقبول ڈرامہ’خدا اور محبت‘ دوسرے نمبر پر رہا جب کہ مزاحیہ پاکستانی ڈرامے ’چپکے چپکے‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد ’ہر پل‘اور’رنگ محل‘تھے۔
مقبول ترین موویز اور ٹی وی ڈرامے:
1۔ اسکوئیڈ گیم
2۔ خدا اور محبت
3۔ چپکے چپکے
4۔ رنگ محل
5۔ رادھے
6۔ بگ باس 15
7۔ منی ہائیسٹ
8۔ ارطغرل غازی
9۔ بلیک وِیڈو
10۔ ایٹرنلز
11۔ کورلوش عثمان
گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔
اس سال کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
مقبول ترین ایتھلیٹس:
1۔ شعیب ملک
2۔ آصف علی
3۔ فخر زمان
4۔ شاہین آفریدی
5۔ حسن علی
6۔ محمد رضوان
7۔ شاداب خان
8۔ عابد علی
9۔ دانش عزیز
10۔ حارث رؤف