وزارت تجارت نے نئی پانچ سالہ تجارتی پالیسی جاری کردی۔
پانچ سالہ تجارتی پالیسی میں مالی سال 2025 تک برآمدات کو 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جب کہ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے 44 ارب 72 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔