پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 882ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 270 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 91 ہزار737ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار506کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد رہی۔