کراچی میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 6افراد بیرون ممالک سے کراچی پہنچے ہیں۔ تمام افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ تمام افراد کے جینوم سیکویسنگ کے لئے نمونے نجی اسپتال پہنچا دئیے گئے ہیں۔
اومی کرون کی تصدیق کے لئے جینوم سیکویسنگ شروع کردی گئی ہے۔ کینوم سیکویسنگ کے بعد اومی کرون کی تصدیق ہو گی۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا ہے کہ متشبہ کیسز میں سے 4 افراد جنوبی افریقہ اور 2 برطانیہ سے کراچی پہنچے ہیں۔تمام افراد کو قرطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
اسے پہلے بھی کراچی سے اومی کرون ویریئنٹ کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں۔