اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فیول ایڈ جسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیت بڑھانے کی درخواست مل گئی ہے۔
درخواست کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے دی ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیپرا سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5.18 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے۔
نیپرا کی جانب سے عوامی سماعت 3 جنوری 2022 کو ہوگی۔