لاہور پولیس نے بھی نیو ایئر نائٹ پر منچلوں کیخلاف شکنجہ کس لیا
کمشنر کراچی نے سالِ نو سے متعلق ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی جائےاور ایمبولینس اورفائربریگیڈ حساس مقامات پرقائم پولیس پوائنٹس پرموجودہوں۔
دوسری جانب حیدرآباد میں آج شاپنگ مالز اور بڑے بازار شام 7 بجے بند کرادیے جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں نیوایئر پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگا دی گئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہوگا۔
لاہور میں 150 مقامات پر نئے سال کی خوشی میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کا خدشہ ہے، ان مقامات پر اطراف کی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کیخلاف اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔