24 گھنٹے میں مزید 27 افراد کی زندگی کے چراغ گل،این سی او سی کا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
ملک بھر میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر تیزی سے اپنا اثر دکھا رہی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران 27 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی کل 29 ہزار 219 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ موجودہ نان فارما سوٹیکل انٹروینشنز (این پی آئیز) 31 جنوری تک نافذ کی گئی تھیں لیکن اب ان میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے جبکہ 10 فروری کو حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 98 ہزار 221 ہوگئی ہے جبکہ 961 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 11.92 جبکہ کراچی میں21.5 فیصد ہے۔ مردان میں کیسز کی تعاد میں اضافے کے سبب 19 تعلیمی ادارے 10 دن کیلئے بند کردئیے گئے ہیں۔