وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی راطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ پاکستان نے محض تین روز کے دوران کووڈ 19 ویکسینز کے 50 لاکھ سے زائد ویکسینز لگا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی کی ڈیزائن کردہ ملک بھر میں جاری موبائل ویکسینیشن مہم پر تمام صوبوں کی مدد سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اور یہ مہم شاندار نتائج دے رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہم کا ہدف تمام شہروں تک رسائی حاصل کرنا ہے تا کہ ہم کورونا وبا سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کر سکیں ۔