کراچی میں بعض مقامات پر ہلکی اور تیز بارش جاری ہے جس کے باعث کئی مقامات پر موٹر سائیکل پھسلنے اور زخمی ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشن گوئی کی تھی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔