پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے اچانک شعیب اختر کی بوریت دور کردی۔
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ہر ڈیکلیئر کی، جواب میں پاکستان کی اننگز مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان کی 8 وکٹ کے نقصان پر بیٹنگ جاری ہے اور فالو آن کے آثار نمایاں ہیں۔
ایسی صورتحال میں شعیب اختر نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہاں جی مجھ سمیت سب کی بوریت دور ہوگئی ، 100 رنز پر 7 کھلاڑیوں کا آؤٹ ہوجانا انٹرٹینمنٹ ہی تو ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز کیا گیا تو اوپنر عبداللّٰہ شفیق 13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، میچ میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد امام الحق 20 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی بال پر نیتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔
ٹیم کا اسکور 60 رنز پر پہنچا تو اظہر علی 14 رنز پر اسٹارک کا شکار بنے جبکہ اگلی ہی بال پر فواد عالم صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والوں میں رضوان 6، فہیم 4، ساجد 5 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے