چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنےاحتجاج کیا جائے گا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پر احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مظاہرے کی قیادت یاسمین راشد، محمودالرشید، اسلم اقبال ، مراد راس کریں گے۔
شیخ امتیاز کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے پرُامن احتجاج کیا جائے گا۔