کراچی میں ماڑی پور روڈ پر بجلی کی طویل بندش کے خلاف کیا جانے والا احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
ماری پور روڈ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہو گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔
احتجاج لیاری اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
گرمی سے ستائے شہریوں نے صبح سے ہی روڈ بند کر رکھا تھا، اس دوران مطاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے جیو نیوز کے رپورٹر کاشف مشتاق بھی زخمی ہوئے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔