اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوجانے کے بعد 1 ڈالر 204 روپے کا ہوگیا۔
ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 1 ڈالر کی قیمت 204 روپے تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل رہا اور انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہو گیا۔
یورو اور پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 205.40 روپے سے کم ہو کر 204.40 روپے اور قیمت فروخت 90 پیسے کی کمی سے 205.50روپے سے کم ہو کر 204.60 روپے ہو گئی تھی۔