سری لنکا میں معاشی بحران پر مظاہرے کے پیش نظر سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے فوجی طیارے پر ملک سے فرار ہوئے ہیں۔
سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کے بعد وزیرِ اعظم آفس کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر ملک سے باہر ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر کے ملک سے باہر ہونے کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بول کر قبضہ کرلیا تھا۔
مظاہرین کے حملے سے پہلے صدر اور وزیرِ اعظم کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔