کراچی میں ہونے والی بارش کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں کیچڑ اور غلاظت کی صفائی ستھرائی کا کام نہیں ہوسکا۔
عدالت میں پیشی پر آنے والے وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب سٹی کورٹ کے اطراف سے بارش کا پانی تاحال نہیں نکالا جا سکا۔
سٹی کورٹ کے اندر سے بارش کا پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، صدر کراچی بار اشفاق علی کی نگرانی میں عملہ صفائی میں مصروف ہے۔
صدر کراچی بار اشفاق علی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے سائلین و وکلا کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے 90 فیصد سے زائد علاقوں سے بارش کا پانی نکال دیا گیا ہے۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صرف اولڈ سٹی ایریا میں پانی موجود ہے، جو جلد نکال دیا جائے گا۔