روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 55 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
اُدھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان ہے۔
100 انڈیکس 605 پوائنٹس کم ہو کر 41468 پر آ گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔