ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹر بینک میں 2 روپے 62 پیسے اضافے سے ڈالر 232 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں نعمان کبیر کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بینکوں میں انٹر بینک ریٹ سے 10 بیس روپے زائد چارج کرنے پر تشویش ہے۔
نہوں نے کہا ہے کہ بینکوں کے اضافی رقم لینے سے بزنس کمیونٹی کو ایل سی کھولنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک خاموش تماشائی بننے کے بجائے اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں صبح سویرے کاروبار کا ملا جلا رجحان ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس اب سے کچھ دیر پہلے تک42 پوائنٹس کم ہو کر 39801 کی سطح پر موجود ہے۔