کراچی میں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک بہترین سفری سہولت فراہم کرنے والی گرین لائن بس سروس کا 2 روز سے بند آپریشن آج دوپہر بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حالیہ تیز بارشوں کے دوران کئی اسٹیشن اور طویل ٹریک زیرِ آب آ جانے کی وجہ سے گرین لائن بس سروس کے آئی ٹی سسٹم میں خلل پیدا ہو گیا تھا۔
ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق گرین لائن بس سروس کی آپریشن ٹیمیں سروس کے آئی ٹی سسٹم کو بحال کرنے میں مصروف ہیں چونکہ یہ ایک حساس اسٹرکچر ہے، اس لیے اس کی بحالی کے لیے مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق آپریشن ان شاء اللّٰہ آج دوپہر سے شروع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اتوار کو شدید بارشوں کے بعد گرین لائن بس سروس کا آپریشن قبل از وقت بند کر دیا گیا تھا۔
پیر کو بھی شدید بارشوں کی پیش گوئی اور کئی مقامات پر ٹریک زیرِ آب آ جانے سے آپریشن پورا دن بند رہا تھا۔