کراچی کے علاقے گارڈن کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔
چالیس سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔
کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی جان نکل گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
آصف اعجاز جہاز شیخ کے مطابق یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشت گردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے، اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والا صابر پولیس کانسٹیبل اور بطور موچی کام کرتا تھا۔