چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم کمزور ہوچکا ہے اور سندھ کے لیے یہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
سردار سرفراز نے بتایا کہ جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر، شہداد کوٹ اور سکھر میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شمال مشرق میں بھی آج بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بلوچستان کے شمال مشرقی حصے میں کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ستمبر کے وسط تک مون سون رہے گا، ستمبر میں مزید مون سون سسٹم بن سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 29 اور 30 اگست کے درمیان بحیرۂ عرب میں ایک سرکولیشن بن سکتی ہے، بحیرۂ عرب میں بنننے والی سرکولیشن کے باعث غیر معمولی بارشوں کا امکان نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کے زیر اثر سندھ کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔