کوئٹہ کامواصلاتی رابطہ تاحال مکمل بحال نہ ہوسکا۔
صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل اورپی ٹی اےکے دعوےکے باوجودکوئٹہ کامواصلاتی رابطہ مکمل بحال نہیں ہوسکا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سہولت میں اب بھی رکاوٹ موجود ہے۔
فلاحی تنظیموں کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن خلل کے سبب امدادی آپریشن میں رکاوٹ ہے۔