وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متاثرینِ سیلاب کے لیے امداد کے اعلان پر امریکی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات کہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ سانحہ بہت بڑا ہے جس میں لاکھوں لوگ شدید متاثر ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا بھر میں اپنے دوستوں کی ضرورت ہے جو دکھی انسانیت کی مدد کریں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایف ڈبلیو او کو ٹوٹی سڑکوں کو ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کریں گے۔