قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں محمد رضوان نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر بن گئے۔
بابر اعظم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے، وہ ایک ہزار سے زائد دنوں تک نمبر ٹی ٹوئنٹی بیٹر رہے۔
ایشیا کپ کی تین اننگز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 810 سے 794 ہو گئے۔
کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ میں اب تک تین میچز میں 10، 9 اور 14 رنز بنائے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے نمبر آ گئے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یاد چوتھے نمبر چلے گئے۔
واضح رہے کہ محمد رضوان ایشیا کپ کے اب تک ٹاپ اسکورر ہیں۔