کئی ہفتے پسپائی اختیار کرنے کے بعد امریکی ڈالر گزشتہ روز سے پھر مہنگا ہونا اور پاکستانی روپے نے پھر سے قدر کھونا شروع کر دیا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 218 روپے 38 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 117 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42203 پر آ گیا ہے۔