پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
سی ای او ایجوکیشن معروف احمد کے مطابق چندہ قلعہ سے راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند ہونگے۔
معروف احمد کا کہنا ہےکہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز آج چندا قلعہ سے ہوگا۔