سندھ حکومت کا شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ پیش ایئرپورٹ تک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
متعلقہ حکام نے ایئرپورٹ پر بس سروس کا کام تیز کردیا ہے اور اس سلسلے میں کراچی ایئرپورٹ پر ٹرائل ٹیسٹ شروع کردیا گیا۔ الیکٹرک بس کے ذریعے شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے۔
الیکٹرک بس کے کراچی ایئرپورٹ پر ٹرائل کےلیے سول ایوی ایشن اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ سمیت دیگر اداروں کے حکام جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بس سروس کےلیے مخصوص سڑک کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔
ایئرپورٹ کے لئے سندھ حکومت الیکٹرک بس سروس آئندہ چند دن میں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ منصوبے میں برطانیہ اور امریکا کی طرز پر سٹی ٹور کا آئیڈیا بھی شامل ہیں۔