وزارت صحت نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کر دی جس میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل ہیں۔۔
پاک الرٹز کی رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت (این ایچ ایس) کی جانب سے زیادہ سے زیادہ قیمت پر نظرثانی سے مریضوں کو ماہانہ 75 ہزار روپے تک کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان میں پھیپھڑوں کا کینسر، چھاتی کا کینسر، ایچ آئی وی ایڈز، خون کا جمنا، بلڈ پریشر، آنکھوں کے انفیکشن، ہڈیوں کے امراض، خواتین میں بانجھ پن کے علاوہ فنگل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
مطابق ٹارسیوا کی 150 ملی گرام کی 30 گولیوں کی قیمت میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 14 ہزار 710 روپے سے زیادہ پر فروخت نہیں کی جاسکے گی۔اسی طرح پھیپھڑوں اور لبلبے کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی 100 ملی گرام کی ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک لاکھ 72 ہزار 320 روپے ہوگی۔