صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہیں، جس کے باعث موٹر وے ایم ون رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک بند کردی گئی ہے۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق پشاور میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، جس کے باعث موٹروے ایم ون کو رشکئی ٹول پلازہ سے پشاور ٹول پلازہ تک بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال اور دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دوسری جانب پنجاب میں دھند کا راج برقرار ہے،گوجرانوالہ ، سرگودھا ،قصور،سیالکوٹ ،بہاولنگر سمیت دیگر اضلاع میں دھند کےساتھ ساتھ سردی میں مزید اضافہ ہوچکاہے،ادھر حیدر آباد ،سکھر ،لاڑکانہ ، نوابشاہ جیکب آباد اور متعدد علاقوں میں ٹھنڈ قائم ہے