حکومت نے پینے کے بوتل بند پانی (منرل واٹر) کے بیس برانڈز کا پانی انسانی استعمال کے لیے غیرمحفوظ قرار دے دیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کو ہدایت کی ہے کہ وہ منرل واٹر کے برانڈز کی سہ ماہی نگرانی کرے اور صحت عامہ کے مفاد میں اس کے نتائج عوامی سطح پر تشہیر کرنے کی ہدایت کی۔
سال 2022 کے دوران اکتوبر سے دسمبر تک بائیس شہروں سے منرل واٹر کے برانڈز کے پانی کے 168 نمونے جمع کیے گئے۔
پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے منرل واٹر کے معیار کے ساتھ ان نمونوں کی جانچ کے نتائج کا موازنہ کرنے سے یہ بات سامنے آئی کہ خردبینی حیاتیات یا کیمیائی آلودگی کی وجہ سے بیس برانڈز انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار