اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پانچ لاکھ تک کے قرضے بلا سود فراہم کیے جائیں گے۔
نہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو پانچ سے پندرہ لاکھ تک کے قرضےسات سال کے لیے پانچ فیصد اور پندرہ سے پچہترلاکھ تک کے قرضے سات فیصد سود پر دیے جائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں، ماضی میں نوجوانوں نےننانوے فیصد قرضے واپس کیے، ہم نے چالیس ارب کے بلا سود پنچاب کے بچوں اوربچیوں کو وظائف دیئے، وسائل مہیا کیے گئے تو ہماری نوجوان نسل پاکستان کا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم شروع کی تھی تو کہا گیا کہ یہ سیاسی رشوت ہے، ہم نے یوتھ پروگرام کیلئے وسائل مہیا کیے ہیں، آئی ایم ایف کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم پروگرام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں، بڑی مشکل سے وسائل اکٹھے کر کے ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے کا بھی پروگرام بنایا ہے، پاکستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔