پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی تعیناتی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پی ٹی آئی نے بطور سیاسی جماعت اور اسد عمر نے بطور سیکریٹری جنرل محسن نقوی کے تقرر کے خلاف درخواست دائر کی۔
تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں محسن نقوی کو بطور نگران وزیر اعلی کام سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ محسن نقوی کا بطور نگران وزیر اعلیٰ تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔