لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ برا حال ہے حکومت کیا کر رہی ہے؟الیکشن نہ ہونا پی ٹی آئی کا نہیں عوام کا اور جمہوریت کا مسئلہ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن نہ کرانے کے خلاف درخواست سماعت کےلیے منظور کرکے فریقین سے 3 فروری تک تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں۔ عدالت نے گورنر کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن نوٹسزجاری کردیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائیں گئے ہیں ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ گورنر کا پرنسپل سیکریٹری کیوں نہیں آیا ؟ کیا بات کر رہے ہیں کیس پڑھ کے کیوں نہیں آئے ۔عدالت نے وفاق کے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے برا حال ہے، آپ لوگ کیا کر رہے ہیں ۔ یہ پی ٹی آئی کا نہیں عوام کا مسئلہ ہے ،یہ جمہوریت کا معاملہ ہے ۔ مریم نواز نے بھی اسی وقت لینڈ کر گئی تھیں میں آدھا گھنٹہ پھنسا رہا ۔ ہفتے کو میں بھی کراچی سے لاہور سے آیا ۔ ہفتے کی درخواست دائر ہوئی ہے تیاری کیوں نہیں کی ۔