اسلام آباد : تحریک انصاف رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے ادارے منہ موڑ کر بیٹھے ہیں اداروں کو فیصلہ سازی کا حق عوام کو دینا ہوگا ریاست اداروں کے بغیر نہیں چل سکتی جھگڑا یہ ہے کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کے فیصلے عوام کریں نہ کہ کوئی اور کرے ۔میرے ساتھ تشدد نہیں کیا گیا ۔
فواد چودھری نے کہا کہ مجھے چار سینئر وزیروں نے کہا ہم اس کے پیچھے نہیں جو جج الیکشن 90 دن سے آگے لے جانے کی بات کریگا آئین شکنی کا مرتکب ہوگا جو انتظامیہ 90 دن سے زیادہ کام کرے گی وہ آرٹیکل 6 کی مرتکب ہوگی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے متعدد دورے کر چکا ہے مگر آج تک وہ افغانستان نہیں گیا اور نہ ہی شہباز شریف نے افغانستان سے متعلق کوئی اجلاس نہیں بلایا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب تک افغانستان کی قیادت کی آپ کو پشت حاصل نہیں ہوتی آپ کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ حل نہیں کر سکتے کیونکہ عام سی بات ہے کہ لوگ حملہ کرنے کے بعد افغانستان چلے جاتے ہیں اس لیے جب تک افغانستان قیادت کی مدد حاصل نہیں ہوگی خالی طاقت کے استعمال سے معاملات پیچیدہ ہوں گے کیونکہ طاقت کا استعمال حکمت عملی ضرور ہے مگر مکمل حکمت عملی نہیں ہے۔