واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام ہوتا رہتا ہے تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے میسجنگ پلیٹ فارم میں نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔
ان نئی اپ ڈیٹس میں اب صارفین واٹس ایپ پر کوئی آڈیو پیغام یا اپنی من پسند آڈیو کو بھی اسٹیٹس پر لگا سکیں گے، اس سے قبل صارفین تصاویر، ویڈیوز، جفز اور ٹیکسٹ وغیرہ واٹس ایپ کے اسٹیٹس پر لگا سکتے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ صارفین لکھنے کے بجائے بات بات کرکے اپنے خیالات کا اظہار بہتر طریقے سے کرتے ہیں اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین اب 30 سیکنڈ کا آڈیو پیغام اسٹیٹس پر شیئر کرسکیں گے۔