اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے کرپشن کیس کے حوالے سے جنرل فیض سے سفارش کی تصدیق کر دی۔ان کا کہنا کہ جنرل فیض نے میرے کیس ختم کرانے میں مدد کی تھی ۔ مدد اس طرح کی تھی کہ عدالت سے کیس چلوائے تھے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کیس ختم میرٹ پر ہوئے ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ عمران خان نے مجھے اپریل 2019ء میں پہلے کہا وزارت لے لیں میں نے کہا میں یہ جاب نہیں لوں گا جب تک میرے کیسز ختم نہیں ہوں گے ۔اب میرے کیسز ہیں مجھے کوئی ایفڈ ڈیفڈ چاہیے آپ صرف کورٹ کو کہیں یہ کیس چلالے ۔کورٹ جیسے ہی چلائے گا کیس تو آپ کوپتہ چلے گا یہ خود بخود ہی ختم ہوجائیں گے ۔ صرف یہی میں نے کہا تھا کہ آپ کیس چلوادیں۔