لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان نوجوانوں کو کہہ رہا ہے کہ آپ جیل بھرو تحریک شروع کریں لیکن اس کے اپنے بچے لندن میں عیش کر رہے ہیں۔
لاہور میں پارٹی کے نوجوان رہنماؤں سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے کہ نہیں پرفارمنس کی ضرورت ہے۔ آپ نے جھوٹے بیانیے کیلئے لوگوں کو غدار کہا ،امپورٹڈ کہا۔آج پوچھ سکتی ہوں کہ حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟کہتا ہے امریکا نے نہیں میرے خلاف جنرل باجوہ نے سازش کی۔
مریم نواز نے کہا کہ جس کو عمران خان نے میر جعفر کہا اس کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کی پیشکش بھی کی۔ رجیم چینج کے بیانیے میں کل امریکا کو کلیئر کردیا گیا۔