کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل دوسرے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1855 ڈالر فی اونس ہے۔