اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین دینے کا اعلان کیا۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کودینے کی رولنگ دی جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے سپیکر کو تنخواہ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اعتماد نہیں، اپنی تنخواہ اپنی جماعت کی فلاحی تنظیم کو دوں گا
اس پر سپیکر نے دوبارہ رولنگ دی کہ مولانا عبدالاکبرچترالی کے سوا تمام ارکان نے اپنی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے لہٰذا ان کے سوا سب کی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ و شام کے فنڈز میں دی جائے گی۔