انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
روپے کے مقابلے میں ایک بار پھر ڈالر نے پر تولنا شروع کردیے ہیں اور انٹربینک میں آج صبح ہی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 262.75 روپے کا ہوگیا۔
منگل کے روز اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا، اور ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 267.50روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس 290 پوائنٹس سے بڑھ کر 40950 ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 56 پیسے کمی کے بعد ڈالر261 روپے 25 پیسے پر آگیا تھا۔ جب کہ جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے81 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔