اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہراورصوبائی ایپکس کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایپکس کمیٹی کا اجلاس سہہ پہر تین بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔ اجلاس میں پشاور دھماکے اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعے پر بریفنگ دی جائے گی۔