ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی میت امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں موجود ہے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان غازی کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر ان کی رہائش گاہ کے باہر حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں علی رضا عابدی شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی کے والد ان کے ساتھ تھے۔
علی رضا عابدی کے والد ان کو اسی گاڑی میں پی این ایس شفا اسپتال لے کر پہنچے جہاں علی رضا عابدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.