صوبہ خوست میں کالعدم ٹی ٹی پی پر حملے میں اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) پی آئی ای ڈی حملہ کیا گیا ہے، جس میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں عبدالمنان، عالم خان، کجیر اور 3 نامعلوم شامل ہیں، جب کہ زخمی دہشتگردوں میں فضل امین، محمد عرف طوفان، نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، میں بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وفد جو افغانستان آیا تھا اس کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔