انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279 روپے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں 3 روپے 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 282 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 775 ہوگیا۔