لاہور: پاکستان تحریک انصاف کو ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی، اجازت ضلعی انتظامیہ نے حلف لینے کے بعد دی ہے۔
پی ٹی آئی کو دیے جانے والے اجازت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی، فوکل پرسن اور پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں گے۔
اجازت نامے میں درج ہے ٹریفک میں خلل نہ ڈالنے کیلئے پی ٹی آئی ذمہ داران مکمل تعاون کریں گے، پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کی صورت میں پی ٹی آئی کے متعلقہ ذمہ داران ذمہ دار ہوں گے، ساونڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق متعلقہ قانون کی پاسداری کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے جاری کردہ اجازت نامے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، ریلی میں کارکنوں اور تمام متعلقہ افراد ڈنڈے یا اس سے متعلقہ کوئی چیز ساتھ نہیں لاسکیں گے، ریلی کے دوران کسی کے بھی جذبات و احساسات مجروح نہیں ہوں گے۔پی ٹی آئی کو دیے جانے والے اجازت نامے کے تحت ریلی کے لئے کسی بھی جگہ کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے اور ریلی روٹ پر کسی بھی طرح کی وال چاکنگ نہیں ہوگی۔