ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے لندن کی عدالت میں پراپرٹی کیس میں فتح کے بعد پارٹی کو ملنے والی جائیدادوں سے متعلق گفتگو کی ہے۔
لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی جائیدادیں شہیدوں کی پراپرٹی ہے، یہ جائیدادیں ایک ٹرسٹ کے ذریعے، تعلیم، صحت، روزگار، لاپتا اور اسیر کارکنوں کی قانونی مدد اور کارکنوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوں گی۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کی بیوہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں، انہیں اُن کا حق دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے بانی متحدہ کی رہائشگاہ اور دیگر ٹرسٹیز کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔
دوسری جانب فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی ایم کیو ایم ہے، 6 پراپرٹیزٹرسٹ کےنام پر تھیں، یہ ایم کیو ایم کے نام پر بنے تھے، یہ پراپرٹیز ایم کیو ایم کی ملکیت ہیں، اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا، اس پیسے کی ریکوری کیسے ہو گی، اب یہ بھی ہمیں دیکھنا ہے۔