مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے پنجاب کے دو حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
مریم نواز نے پہلے حلقہ پی پی 173 لاہور سے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل کے ذریعے جمع کروائے، ڈپٹی ڈائریکٹر آفتاب احمد انصاری نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔
مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے، اور یہاں پر مریم نواز کے تائید کنندہ میں ایم شہباز بھٹی،عامر رضا، میاں مبشر، عاشق سلہری اور خرم مغل شامل ہیں۔
دوسری جانب ریٹرننگ افسر پی پی 173 نے مریم نواز کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے 22 مارچ کو بلا لیا ہے۔