صبح سویرے ہی شہر کو گہرے کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی تھی۔
کراچی کے علاقے کورنگی، ملیر،لانڈھی، صدر، ڈیفنس، ناظم آباد، اورنگی ٹاون، نیو کراچی، گلستان جوہر، شادمان ٹاون، محمود آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، گارڈن، شاہ فیصل کالونی،بلدیہ ٹاون،کلفٹن میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کچھ علاقوں میں بارش سے قبل آندھی کے ساتھ ساتھ کالی گھٹا کے باعث اندھیرا چھا جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں صوبہ سندھ کے اضلاع سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں 21 سے 23 مارچ کے دوران آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش/ ژالہ باری ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی تھی۔