پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز دو ہفتے کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 10 جنوری تک کے لیے معطل کر دی ہے۔
ایس این جی پی ایل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل پر مرمت کے باعث پنجاب کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کی گئی ہے۔
پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ رہنماسی این جی ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی معطلی زیادتی ہے۔